یوسی پی کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں، چیلنجز پر کانفرنس 


لاہور ( نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوںچیلنجز اور رسپانسز پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب یوسی پی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن،گیسٹ آف آنرز یوایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائرکٹر مائیکل روسمین، ڈنمارک کے سفیر جیکب لینوف،پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر نصراکرام، ڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز اور کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر خالد منظور بٹ سمیت سویڈن،سنگاپور،بھارت اور دیگر ممالک سے سکالرز اور پریزینٹرز، یوسی پی کے اساتذہ اور طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن کلیدی مقرر تھے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں اپنے تعاون کے بارے میں بتایا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...