لاہور(لیڈی رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنما ام کلثوم قمر نے کہا ہے کہ بچوں کی بامقصد تربیت اور ان کی کامیاب زندگی کے لئے والدین کی کونسلنگ اور کردار اہم ہے۔ والدین بچوں کی کامیابی کی آرزو کرتے ہیں مگر یہ اہم فریضہ فقط خواہش سے پورا نہیں ہو گا اس کے لئے والدین کو بھی اپنی ذمہ داریوں سے واقف بھی ہونا چاہیے اور یہ ذمہ داریاں انہیں ادا بھی کرنا ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے ”پیرنٹس کونسلنگ سیشن“ 19مارچ کو ہورہا ہے جس میںمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ویمن لیگ کی مرکزی قائدین خصوصی لیکچر دیں گی۔
بچوں کی بامقصد تربیت میں والدین کا کردار اہم ہے، کلثوم قمر
Mar 16, 2023