خون خرابہ کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں، اشرف آصف جلالی


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورِ اقتدار میں نہتے عاشقانِ رسول کےخلاف طاقت کا استعمال کیا اور لاشیں گرائیں اور ہزاروں علماءو مشائخ کو کئی مہینوں تک جیلوں میں بند رکھا، آج اسے خود وہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ حکمران اور اپوزیشن اقتدار کی جنگ میں اندھے ہو چکے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا بنایا جا رہا ہے۔ خون خرابہ کسی صورت میں ملکی مفاد میں نہیں۔ تشدد کا راستہ نہ اپنایا جائے۔ پی ڈی ایم اور عمران خان ملک کے لیے برابر کے نقصان دہ ہیں۔ عمران خان کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے مجھے متعدد بار اس سے ملاقات کی پیشکش کی گئی مگر میں نے ہر بار اس پیشکش کو ٹھکرایا۔

ای پیپر دی نیشن