قذافی سٹیڈیم زیر ویسٹ زون قرار 


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پاکستان سپر لیگ کے دوران شائقین کرکٹ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر پہلے ہی قذافی سٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون قرار دیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی نے لاہور بمقابلہ ملتان میچ سے قبل سٹیڈیم کی صفائی کو یقینی بنایا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 لاہور کے تمام میچز سے قبل ایل ڈبلیو ایم سی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم کے اندر 125 سے زائدورکرز اور اسٹیڈیم کے باہر 70 ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن