لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر پشاور زلمی انضمام الحق نے کہا ہے کہ پچز خواہ بیٹنگ ہی بنائیں لیکن باو¿نڈریز بڑی ہونی چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ پلے آف مرحلے کیلئے تیاری اچھی ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ میں پچز اچھی بنی ہیں، بیٹنگ اچھی ہوئی ہے۔ چھوٹی باو¿نڈریز کی وجہ سے باہر کھلاڑیوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔نوجوان کرکٹر صائم ایوب وژن بہت اچھا ہے، نباصلاحیت ہے۔ موقع ملا تو افغانستان کےخلاف بھی رنز کرےگا۔ہم پلے آف مرحلے میں گرتے پڑتے نہیں پہنچے، آخری میچ سے پہلے پلے آف میں پہنچ چکے تھے۔ باﺅلرز کیلئے یہاں مشکل پیش آرہی ہے، باﺅلرزکیلئے بہتری کی ضرورت ہے۔ بیٹنگ پچز فینز کی دلچسپی کےلئے بنائی جاتی ہیں تاکہ انہیں تفریح ملے۔ باﺅنڈری بڑی کریں تاکہ باﺅلرز کو مشکل نہ ہو اور بیٹرز کو باہر جا کر مشکل نہ ہو۔ بینچ سٹرینتھ کو دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس کو آرام دینا ہے کس کو نہیں۔ افغانستان کو ہلکی ٹیم نہیں لینا ہوگا ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگز کھیلتے ہیں۔