کامونکی(نمائندہ خصوصی)معمولی تلخ کلامی پر سولہ افراد نے گھر میں گھس کر تین سگے بہن بھائیوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ سادھوکی کے خالد اور عمیر میں معمولی تلخ کلامی ہوگئی جس کی وجہ عمیر اپنے پندرہ نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ گھر میں گھس کر خالد اسکے بھائی ناظم حسین اور بہن فرزانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے بیس ہزارروپے ‘ موبائل بھی لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
کامونکی: معمولی تلخ کلامی پر بااثر افراد کا بہن بھائیوں پر تشدد
Mar 16, 2023