گکھڑمنڈی:خاتون کوڈنڈوںکے وارسے موت کے گھاٹ اتاردیا


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)6بچوں کی ماں35سالہ خاتون کوڈنڈوں سوٹوں اورآہنی راڈکے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیاپولیس تھانہ گکھڑنے جائے وقوعہ پرپہنچ کرنعش کو تحویل میں لیکرکارروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق 6 بچوں کی ماں35 سالہ سدرہ زوجہ محمد نوید قوم کھوکھر سکنہ محلہ کریم آباد گکھڑکو ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈ کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نعش بند مکان سے برآمد ہوئی مقتولہ کے 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں بچے اپنی والدہ کوصحیح سلامت گھر چھوڑ کر سکول گئے بڑی بیٹی چمن نے سکول سے گھر واپسی پردیکھا تو والدہ سدرہ جان کی بازی ہار چکی تھی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ سدرہ کو ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈ کیوار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا پولیس تھانہ گکھڑ اور فرانزک لیبارٹری والوں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر نعش کوتحویل میں لے کرکارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن