لاہور(خبرنگار)سیشن کورٹ حکم پر بیلف نے محبوس نظر حسین کو تھانہ ریلوے ورکشاپس مغلپورہ سے برآمد کرلیا اور ایس ایچ اویاسین کے خلاف رپورٹ مرتب کرلی۔ تھانہ ریلوے ورکشاپس مغلپورہ کے ایس ایچ اومحمد یاسین نے اظہر نامی شخص کے بھائی نظر حسین کو 7مارچ دوپہرکے وقت لاہور ڈویژن کی حدود انڈیا پھاٹک سے پکڑااور تھانہ ریلوے ورکشاپس مغلپورہ میں لے گئے جہاں نظر حسین کو بغیر کسی ایف آئی آر اور بغیر کسی گرفتاری کے حوالات میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ سائل نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا اور سیشن کورٹ کے حکم پر بیلف نے تھانہ ریلوے ورکشاپس میں چھاپہ مارا اور غیر قانونی طورپر زیرحراست اظہرکے بھائی نظر حسین کو برآمد کیا۔ اظہر حسین نے آئی جی ریلوے پولیس اور ڈی آئی جی ریلوے پولیس سے اپیل کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے ایس ایچ او یاسین کیخلاف سخت قانونی کارروئی کی جائے۔