ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم سے اشتہاریوںکی گرفتاری میں مدد ملی :ڈی آئی جی آپریشنز


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے کہا کہ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی سوفٹ ویئر لاہور پولیس کیلئے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔ لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکراشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم اور ہوٹل آئی کے تحت کرایہ داروں،نجی ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ میں اندراج میں بہتری آئی ہے۔ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بے حد مدد ملی ہے۔جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکراشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے بتایا کہ رواں ماہ اب تک30ہزار192کرایہ داروں جبکہ525نجی ملازمین کا اندراج پولیس ریکارڈ میں محفوظ کیا گیا۔ ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 4لاکھ66ہزار301 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے۔ ہوٹل آئی سوفٹ وئیر ایپ پر221اشتہاری ملزمان کی موجودگی کے نوٹیفکیشن موصول ہوئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل آئی سوفٹ ویئر کی مدد سے139 اشتہاری ملزمان گرفتار جبکہ 82 بعد از تصدیق چھوڑ دیئے گئے۔ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کی مدد سے کینٹ ڈویژن پولیس نے123،سٹی129، سول لائن ڈویژن نے23،اقبال ٹاؤن135،ماڈل ٹاؤن88جبکہ صدر ڈویژن پولیس نے27نجی ملازمین کا اندراج کیاگیا۔کرایہ داری کا اندراج کرتے ہوئے کینٹ ڈویژن پولیس نے6505،سٹی3907، سول لائن ڈویژن نے1546،اقبال ٹاؤن2573،ماڈل ٹاؤن 7596جبکہ صدر ڈویژن پولیس نے8065کرایہ داروں کا اندراج کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...