فینسی سوٹ وقت پر تیار نہ کرنے  پر درزی عدالت طلب


لاہور(خبرنگار)صارف عدالت نے فینسی سوٹ وقت پر تیار نہ کرنے کے خلاف دائر دعوہ پر متعلقہ درزی کو اپنی عدالت طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی ملتوی کر دی۔ گلبرگ کے رحمان احمد نے درزی کیخلاف صارف عدالت میں 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جج عدنان مشتاق نے درزی کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے اپنی عدالت کو طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن