فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع تھانہ ہاوسنگ کالونی کے قریب فیکٹری کے حصہ کی تقسیم پر دو بھائیوں میں جھگڑا نوجوان عدیل نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی فیکٹری مالک دانیال کو ہلاک کر دیا۔ مقتول تین بچوں کا باپ تھا ملزمان فرار ہوگئے۔ دوسگے بھائیوں عدیل اور دانیال کے درمیان باپ کے انتقال کے بعد فیکٹری کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا اس بنا پر عدیل نے ساتھی کی مدد سے مسلح ہو کر فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو ہلاک کردیا ۔ ہاوسنگ کالونی پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادی۔ پولیس مصروف ہے کارروائی ہے ۔
فیروز والہ : فیکٹری کی تقسیم پر تنازعہ ‘ساتھی کی مدد سے بھائی کو قتل کردیا
Mar 16, 2023