نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) پی پی 141 کے امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر عدالت میں پیش ہوجائیں اسی میںان کا اور ملک وقوم کا مفاد ہے عمران خان نے لاہور کو میدان جنگ بناکر رکھ دیا ہے اس کی فسادی اور انتشار کی سیاست سے ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام مزید گہرا ہوتا جارہا ہے جو کسی بھی طور پر ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہ ہے۔ ن لیگ انتخابات کیلئے بالکل تیار ہے اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر حلقہ میں انتخابی سرگرمیاںشروع کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے حلقہ کے مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے سلسلہ میں علاقہ کے معززین سے ملاقاتوںکے دوران کیا۔