پاکستان جلد دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا:رانا سکندر حیات

Mar 16, 2023


پتوکی(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدراور امیدوار پی پی 181 رانا سکندر حیات خاں کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواری 30اپریل کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونگے اور پنجاب بھر میں پی ایم ایل این کے حمایت یافتہ امیدوار عوامی طاقت اور ووٹ کیساتھ فتح کے جھنڈے گھاڑیں گے آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ عمران خان اور اسکے حواری کیسے عدالتوں اور آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔پاکستان جلد دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں