لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف پی پی 144شاہدرہ سے امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری جواد خالد گجر نے کہاکہ زمان پارک میں انسانیت پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی،کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے تمام تر حربے استعمال کرکے دیکھ لئے گئے مگر عمران خان کے جانثاران کسی صورت اپنے قائد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔زمان پارک لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جواد گجر کا کہنا تھاکہ محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ ریاستی ظلم وستم کی ایسی مثال ماضی میں ملنا مشکل ہے جو سلوک زمان پارک میں کیا گیا۔تحریک انصاف پی پی 144کے سینئر رہنما اطہر رشید خان نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے جانثاران اپنی جان تو دے سکتے ہیں مگر ’’لندن پلان‘‘کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، نگران حکومت ان چوروں کے ٹولے کے ساتھ ملکر جتنا ظلم و ستم کرسکتی ہے کرلے ۔جلد ان لٹیروں سے جان چھوٹ جائیگی ۔
زمان پارک میں انسانیت پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی :چوہدری جواد گجر
Mar 16, 2023