لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ زمان پارک میں خون کی ہولی کھیل کر بھی امپورٹڈ حکومت اقتدار نہیں بچا سکتی۔حکومت نے نہتے لوگوں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کرکے ظلم کی تاریخ رقم کی ہے۔مینار پاکستان کا جلسہ سیاست کے دھاروں کا رخ بدل دے گا۔امپورٹڈ حکومت سازش کے تحت پرامن محب وطن قوتوں کو ریاستی اداروں سے لڑوا رہی ہے۔قانون اور انصاف کے علمبرداروں کو میڈیا پر ریاستی دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی؟ عمران خان کی گرفتاری سے ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنس جائے گا۔حکومت انتشار کی بجائے انتخابات کروائے۔عمران خان کو گرفتار کرکے مارنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔اب پولیس اور حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔