گرمیوں میں ٹرینوں کا شیڈول جاری


لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے موسم گرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے جو کہ 15 اپریل 2023 سے نافذ العمل ہو گا۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق موسم گرما میں ٹائم ٹیبل کے مطابق ریل گاڑیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔11 اپ ہزارہ ایکسپریس کراچی سٹی سے 07:00 کے بجائے 7:35 پر روانہ ہو گی جبکہ 45 اپ پاکستان ایکسپریس کراچی کینٹ سے ڈیڑھ بجے کے بجائے دن 2 بجے بجے روانہ ہو گی۔15 اپ  اور 16 ڈاؤن کراچی اور لاہور سے ساڑھے 4 بجے کے بجائے بیک وقت 5 بجے روانہ ہوں گی جبکہ 17 اپ ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے شام 5 بجے کے بجائے ساڑھے 5 روانہ ہو گی۔7 اپ تیزگام کراچی کینٹ سے شام ساڑھے 5 بجے کے بجائے 6 بجے روانہ جبکہ 9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے دوپہر ساڑھے 3 بجے کے بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہو گی۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق دیگر تمام گاڑیاں اپنے پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلتی رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...