لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا انسانیت اور ہمدردی کے اصولوں کو کمزور کرتی ہے۔ اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے۔ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔عالمی سطح پر سول سوسائٹی، مذہبی رہنما اور لوگ اسلاموفوبیا کے خاتمے کی اس جدوجہد میں مل جل کر کام کریں۔ایسے معاشرے کیلئے کوشش کرنی چاہیے جہاں تمام مذاہب کے لوگ بلا خوف مل جل رہ سکیں۔
اسلامو فوبیا ،انسانیت ، ہمدردی کے اصولوں کو کمزور کرتی ہے: علی حیدر گیلانی
Mar 16, 2024