فلسطینی مسلمانوں کے خون کیساتھ ہولی کا دنیا کو ایکشن لینا چاہئے:مولانا امجد 

Mar 16, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی جارہی ہے۔ عالمی دنیا کو اس بات کا ایکشن لینا چاہیے۔ اسرائیل کھلی دہشت گر دی پر اترآیا ہے۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر جاری انسانیت سوز مظالم کیخلاف اسلامی دنیا کو آواز بلند کر نی چاہیے اور اسرائیل کا ظم روکنے کیلئے بڑا واضح پیغام دینا ہوگا تاکہ اسرائیل کی بربریت کا خاتمہ ہو سکے اور وہاں کے مظلوم ان کے ظلم کے چنگل سے آزاد ہو سکیں۔ رمضان المبارک رحمتوں اور بر کتوں کا مہینہ ہے۔ ہر مسلمان اس کا احترام کرے۔ دنیا اور آخرت میں اللہ انعام دیں گے۔ حکومت سرعام کھلانے پلانے کھانے پینے پر پابندی لگائے ۔اسی طرح ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کا سیلاب کا بھی مؤثر سد باب کیا جائے۔ رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمتوں کو سمیٹنے اور نیکیاں کمانے بر کات حاصل کر نے اور اپنی تر بیت کر نے کا مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع اور دروسِ کے مختلف تقریبات خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قرآن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی ملک مشکلات سے آزاد ہو گا۔ مسلمان دین اسلام پر عمل کر نے سے ہی دنیا اخرت میں کا میاب ہو سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں