لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آ ف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بارہویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 232 طلباو طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان، چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔