لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب آمنہ منیر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ کا تعارفی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے کمپلیکس میں موجود اداروں کا معائنہ کیا۔ چمن، نشیمن، عافیت،دارالفلاح اور دارالسکون میں رہائشوں سے ملاقات بھی کی۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر دماغی معذوری کے شکار بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بزرگوں کے مسائل سنے اور انہیں بہترین سہولیات دینے کے احکامات جاری کیے۔ اداروں کے انچارجز کی جانب سے اپنے متعلقہ اداروں کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آمنہ منیر کا دورہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ ،کمپلیکس میں موجود اداروں کا معائنہ
Mar 16, 2024