لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے ہدایت کی ہے کہ کوڑا کرکٹ کو جدید طریقوں سے ٹھکانے لگانے کے ماڈل کو صوبہ بھر میں نافذ کرنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار ماڈل تیار کیا جائے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی فوکس کریں۔