لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ لاہور بھر میں ہم نے خدمت کا رمضان مہم کا آغاز کر دیا ہے۔مرکزی مسلم لیگ لاہور میں ابھی تک 93 مقامات پر سحری و افطاری کے دسترخوان لگا ری ہے۔ جبکہ تمام یونین کونسل لیول پر اوپن کچن بنائے جارہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سی بلاک میں لگائے گئے سحری و افطاری کے دسترخوان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔