لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اس عزم کا اعلان کیا ہے کہ ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کے نتائج کی روشنی میں صفائی کے نئے ماڈل متعارف کرائیں گے۔وہ سول سیکرٹریٹ میں ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شکیل احمد، آسیہ گل، ڈی جی لوکل گورنمنٹس نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے لوکل گورنمنٹ افسروں نے بذریعہ ویڈیو لنک صفائی مہم میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے فیلڈ میں عملی اقدامات کی تفصیل ہر روز ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوام کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ایک دفعہ صفائی کے اہداف حاصل ہوگئے توآگے کام آسان ہو جائیگا۔