عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم پر بھارت کو جوابدہ بنائے: حریت کانفرنس

سری نگر (کے پی آئی) سری نگر(کے پی آئی) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زوردیا ہے ۔عالمی ادارے کی قراردادوں میں کشمیری عوام کو انکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہاہے کہ عالمی ادارے کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کی وجہ سے کشمیری عوام کو درپیش مشکلات اور مصائب اضافہ ہوا ہے۔بھارتی حکومت نے بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی این آئی اے کا جموں میں دفتر قائم کر دیا ہے تاکہ حریت پسند کشمیریوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے۔ دوسری جانب دوکشمیری نوجوانوں کے خلاف سرینگر کی عدالت میں فردم جرم دائر کر دی گئی ہے ۔ این آئی ائے عدالت  میں گاندربل کے رہائشی نوجوان عادل احمد پرے اورکولگام کے رہائشی باسط احمد ڈار کے خلاف فردجرم ان کے خلاف صورہ پولیس اسٹیشن سرینگرمیں درج ایک جھوٹے مقدمے میں دائر کی گئی ہے ۔ جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکار نے خود کشی کر لی ہے ۔ضلع شوپیاں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خودکشی کر لی ہے۔ ڈی سی شوپیاں کی رہائش گاہ پر بطور سنتری ڈیوٹی انجام دینے والے بی ایس ایف اہلکار نے  اپنی سروس رائفل سے  گولی مار کرخودکشی کر لی جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مختلف حادثات میں 2بچوں سمیت7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ضلع کشتواڑ کے علاقے بھنڈار کوٹ کے قریب ایک کار گہری کھائی میں گرنے سے 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ضلع رام بن میں ایک حادثے میںایک ٹرک ڈرائیور سریندر کمار ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔ کولکتہ کا رہائشی بھارتی شہری بھاسکر سین منشی ضلع اسلام آباد کے سیاحتی مقام پہلگام میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ۔ادھر ضلع بارہمولہ کے علاقے بونیار میں 25 سالہ اشفاق احمداپنے گھر پر پراسرار طورپر مردہ پایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن