لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری حافظ شاکر محمود کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون، وزارت اطلاعات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔