4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے اور تقرر  

لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سجاد علی کو ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ، ملک علی ذوالقرنین اعوان کو لاہور سے لیہ، جاوید اقبال وڑائچ کو لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد سرفراز اختر کو سرگودھا سے جھنگ تبادلہ کر دیا گیا۔ فاضل چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج پتوکی محمد اسلم پنجوتھا کو ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول لاہور ہائی کورٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...