لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ضرور ت اس بات کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ چل کر ملک کی سیاسی ہیجانی کیفیت کا خاتمہ کرنے کیلئے انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے اور اب حکومتوں کی تشکیل چونکہ مکمل ہوچکی ہے اس لیے ساری توجہ عوام کو ڈلیور کرنے کی طرف دی جائے ۔