لاہور(نیوز رپورٹر)محمد فاروق بھٹی ڈویژنل فاریسٹ افسر نے جی سی یونیورسٹی لاہور سے شعبہ زوالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔یونیورسٹی نے ٹرانسکرپٹ بھی جاری کردیا۔ محمد فاروق بھٹی کے دو ریسرچ پیپرز بین الاقوامی جنرلز میں شائع ہوچکے ہیں جن میں انہوں نے ریشم کے کیڑے اور شہد کی مکھی پر تحقیقات کیں اور ریشم اور شہد کی پیداوار میں اضافے کے سائنسی محرکات کا جائزہ لیا۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ ریسرچ ورک نئی پیشرفت ہے جس سے سلک اور شہد فارمنگ جیسے شعبہ جات میں جدت آئیگی۔