ماہ صیام خود کو برائیوں سے پاک کر نے کا مہینہ ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر درجنوں دینی کتابوں کے مصنف ، جامع محمد ی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ آج ہماری معاشرتی زندگی میں جو برائیاں سرایت کر رہی ہیں۔ قرآنی تعلیمات و احکامات پر عمل کرنے سے ہم اپنی زندگیوں کو ان برائیوں سے پاک کر سکتے ہیں۔ برکتوں ، رحمتوں بھرا یہ مہینہ انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ کتاب ہدایت کے اس ماہ میں نزول کے باعث رمضان المبارک کو بڑی فضیلتیں اور برکتیں حاصل ہیں جس کا مقصد اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے نظام کا نفاذ تھا مگر افسوس ہم ابھی تک اس سے محروم ہیں۔ قرآن سے تعلق مضبوط کرکے اور سیرت طیبہ سے روشنی لیکر اپنے شب و روز اسلام کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن