ماہ رمضان امت کی تربیت، اصلاح کا عظیم مہینہ ہے:لیاقت بلوچ

Mar 16, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے پیکو روڈ کوٹ لکھپت میں عوامی افطار اور جامع مسجد الاعلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان پوری امت کی تربیت، اصلاح، رجوع الی اللہ کی دعوت اور اہل ایمان میں احساس زیاں پیدا کرنے کا عظیم مہینہ ہے۔ روزہ دار زبان، کان، ادب، تقویٰ، شرمگاہ کی حفاظت اور پاکیزگی اور خوش خلقی سے اپنی اور معاشرتی زندگی میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔ ملت اسلامیہ کا اتحاد ہی امت کو خطرات اور بحران سے نجات دلاسکتا ہے۔ فلسطینی اور کشمیری عوام اسرائیلی صیہونی، امریکی اور ہندو فاشزم کے ماحول میں ماہِ رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں