لاہور(خبرنگار) ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اجلاس ہوا۔ ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے دیگر بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے ایکشن پلان طلب کر لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کے دیگر بلاکس کے الاٹیز کو بھی جلد خوشخبری دیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر ایل اے سی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ایل ڈی اے سٹی : ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے ایکشن پلان طلب
Mar 16, 2024