کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری تیزی کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور سرمایہ کاروں کو 44ارب روپے سے زاید کاخسارہ برداشت کرنا پڑا اور58.62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی سے انڈیکس 65353.66 پوائنٹس کی نئی سطح کو چھو گیا تھا ۔ 100انڈیکس میں 247.80پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 65064.27پوائنٹس سے کم ہو کر64816.47پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 155.40پوائنٹس کی کمی سے 30انڈیکس 21712.26پوائنٹس سے گھٹ کر21556.86پوائنٹس پرآگیا ۔