لاہور (سپورٹس ر پورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کو ریڈ بال اور وائٹ بال کے الگ الگ کوچ مقرر کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے کیونکہ شین واٹسن صرف محدود اوورز کی کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر واٹسن پاکستان میں سال بھر موجودگی کیلئے تیار نہیں جس کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ کوچ کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔ واٹسن کو پی سی بی نے 2 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی تھی۔ معاہدے پر دستخط ہونے کی صورت میں واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کوچ بن سکتے ہیں۔ واٹسن اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ پی سی بی مضبوط کوچنگ سٹاف میں دلچسپی رکھتا ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے خالی جگہ کو پْر کرنے کیلئے غیر ملکی کنسلٹنٹس کیساتھ مقامی کوچز کی تقرری کا امکان ہے۔
پی سی بی کا ریڈ‘ وائٹ بال فارمیٹس کیلئے الگ الگ کوچز کی تقرری پر غور
Mar 16, 2024