گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری سکولوں میں پرانی کتابوں کو استعمال میں لانے کے لئے بک بینکس قائم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ پاس ہونے والے طلبہ سے بکس واپس لے کر ان بک بینکس میں رکھی جائیں گی۔نئی فری بکس اپریل کے پہلے ہفتے میں ملنے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سی ای اوز کو سکولوں میں بک بینکس قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اور پاس ہونے والے تمام طلبہ سے پرانی بکس جمع کی جائیں گی۔ جن میں سے استعمال کے قابل کتابیں ن? طلبہ میں تقسیم کی جائیں گی۔