نوشہرہ ورکاں: قصابوں نے گوشت کے ریٹ خود ساختہ بڑھادئیے

Mar 16, 2024

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)رمضان المبارک کی آمد قصابوں کی چھریاں تیز گاہکوں کی کھال اتارنے لگے مٹن گوشت 2100 روپے کلو بیف گوشت 900 روپے کلو 300فی کلواضافی چارج کیا جانے لگا گاہک لٹنے پر مجبور پرائس کنٹرول اتھارٹیز غائب ڈی سی او نوٹس لیں سیاسی سماجی ومذہبی تنظیموں کا مطالبہ۔شہر میں قصابوں نے گوشت کے ریٹ خود ساختہ بڑھادئیے، بڑا گوشت 900 روپے سے 1000روپے فی کلو میں فروخت کیا جانے لگا جبکہ بکرے کا گوشت 1800روپے فی کلو سے 2100روپے کلو فروخت کیا جانے لگا گاہکوں سے فی کلو 300 سے 600روپے اضافی وصولی جاری قصابوں نے جانوروں کے ساتھ ساتھ خریداروں کی کھال بھی اتارنی شروع کردی گوشت کھانا اب عام آدمی کیلئے مشکل ہوگیا۔

مزیدخبریں