گوجرانوالہ:کالج فار ویمن میں صارفین کے عالمی دن پر آگہی حقوق کیلئے سیمینار 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صارفین کے عالمی دن 15 مارچ کے موقع پر ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ نے پوسٹ گریجو ایٹ کالج فار ویمن میں صارفین کے حقوق کی آگہی کے لئے معلو ماتی سیمینار اورواک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ  نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی ۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر حذیفہ نے مہمان خصوصی سمیت سیمینار اور واک میں خوش آمدید کہا اس موقع پر اساتذہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد موجود تھیں نان آفیشل ممبر محمد اسرائیل ایڈووکیٹ نے سیمینار کی غرض و غائد پر روشنی ڈالی۔اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل عاصم علی اعوان نے سیمینار کے شرکاء کو قانون تحفظ صارف  کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن