حضرت فاطمۃ الزہراء کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے: مولانا داؤد 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء کی سیرت مقدس مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔اسلامی تعلیمات اور سیدہ فاطمہ کی روایات پر عمل سے عورت کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت رضائے مصطفٰے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں عورت اگر پریشانی اور مصائب و مشکلات میں مبتلا ہے تو اس میں زیادہ قصور ہمارا اپنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن