رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آدھی سے بھی کم رہ گئیں: پنجاب حکومت  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف خصوصی ٹاسک پر عملدرآمد کی بدولت رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایا ں کمی آئی ہے۔ رمضان بازار ٹائون شپ میں 300 روپے کلو والا پیاز 150روپے جبکہ 220 والا ٹماٹر 105 روپے اور لہسن 210 روپے میں دستیاب ہے۔ کیلے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، 300 روپے کی بجائے 140روپے درجن میں دستیاب ہے۔ رمضان بازار میں خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات  عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ رمضان بازاوں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ کی نسبت نمایاں طورپر سستی دستیاب ہیں۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف حکومت پنجاب کے اقدامات جاری ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات  عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا ہے کہ مجسٹریٹس بھی مہنگائی کے خلاف پوری طرح متحرک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن