شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ میں آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی عمران خان گروپ کا مظاہر ہ کرنا اور نعرے بازی کرنا پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے سے ثابت کرتا ہے کہ عمران خان صرف و صرف نعوذ با اللہ پاکستان کی تباہی چاہتا ہے۔ ماضی میں شوکت ترین کا پنجاب، خیبر پی کے کے وزرائے خزانہ کو آئی ایم ایف کے معاہدے مکمل نہ کرنے کا کہنا اور آج پھر ایسی ہی گھٹیا اقدامات کو دہرانا ایسے ہی ہے کہ اگر میں نہیں تو پاکستان نہیں۔ اختر ڈار نے کہا کہ امریکہ سے حقیقی آزادی مانگنے کا ڈرامہ کرنے والا امریکہ سے ہی مدد مانگ رہا ہے۔ پہلے کہتا تھا کہ امریکہ نے میرے خلاف سازش کی، فوج میری مدد کریں اور اب کہتا ہے کہ فوج نے میرے خلاف سازش کی ہے۔
حقیقی آزادی کا ڈرامہ کرنے والا امریکہ سے ہی مدد مانگ رہا ہے: اختر ڈار
Mar 16, 2024