لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے جنوبی افریقا اور نیوزی کرکٹ بورڈز چیئرمینوں کی ملاقات میں 3 ملکی سیریز فائنل ہوگئی۔دبئی میں ہونے والے میٹنگ میں پاکستان میں فروری 2025ء میں 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔آئندہ سال فروری میں پاکستان میں 3 ملکی سیریز ہوگی، جس میں میزبان پاکستان کیساتھ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی مہمان ٹیمیں شریک ہوں گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے چیئرمین جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ لاسن نیڈوو اور نیوزی لیڈ کرکٹ کے چیئرمین راجر ٹوس نے ملاقات کی۔دونوں بورڈز سربراہوں کی ملاقات میں فیصلہ ہوگیا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں کئی سال بعد 3 ملکی سیریز کا انعقاد ہوگا، اس حوالے سے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کا شکریہ ادار کرتا ہوں۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، 8 ٹیموں کے اس میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔