اولم / کراچی(نیٹ نیوز) جرمنی میں ایک شخص نے گھر میں داخل ہوکر کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم کو چاقو کے وار سے قتل جبکہ اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔ جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں جنونی مقامے باشندے نے پاکستانی نڑاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار کیے۔ پولیس کے مطابق حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کروا کے واپس آیا تھا۔خاندانی ذرائع نے بتایا فہیم الدین کا جسد خاکی اتوار کی شب کراچی لایا جائیگا مقامی قبرستان میں پیر کو تدفین ہوگی۔
جرمنی: جنونی شخص نے گھر میں گھس کر چاقو سے پاکستانی کو قتل کردیا
Mar 16, 2024