آئی اے ای اے وفد کے دورہ  پاکستان کی خبریںجھوٹ‘ دفتر خارجہ  

 اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا رد عمل سامنے آیا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلی سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کا کوئی عہدے دار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی بات چیت کا منصوبہ ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزارت نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی، تاحال کوئی دورہ نہیں ہورہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...