انڈر گریجویٹ میڈیکل کالجوں کیلئے ایکریڈیٹیشن معیارات کئی مقاصد پورے کرینگے،رضوان تاج 

Mar 16, 2024

اسلام آبا(خبرنگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجز (انڈر گریجویٹ)کے ایکریڈیشن اسٹینڈرڈز، ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے ایکریڈیشن اسٹینڈرڈز (انڈر گریجویٹ)، ایم بی بی ایس نصاب کے لیے گائیڈ لائنز، میڈیکل گریجویٹ کی اہلیت اور میڈیکل ہاؤس جاب کی اہلیت، 2024 کے نئے اپ گریڈ شدہ مسودے تیار کیے ہیں۔ پی ایم اینڈ ڈی سی گزشتہ تین ماہ سے میڈیکل اور ڈینٹل معیارات کی اپ گریڈیشن پر سرگرم عمل تھی، ان معیارات کو اکیڈمک بورڈ اور کونسل کی منظوری کے بعد نافذالعمل میں لایا گیا،اپنے بیان میں صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے میڈیا کو بتایا کہ انڈر گریجویٹ سطح پر میڈیکل کالجوں کے لیے ایکریڈیٹیشن کے معیارات کئی اہم مقاصد کی تکمیل کریں گے، جن میں سے ہر ایک سے بالآخر طلبا اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام دونوں کو فائدہ ہوگابڑی محنت کے بعد ان تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایکریڈیٹیشن کے معیارات، قواعد و ضوابط کو غور و خوض کے بعد منظوری کے لیے اکیڈمک بورڈ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں