اسلام آباد ( وقائع نگار ) اہل بیت کا پاک گھرانہ عظمتوں والا گھرانہ ہے اس پاک گھرانے کی نوکری کرنے والے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو جاتے ہیں حضرت فاطم الزھرا اور ان کی پروردہ اولاد کی قربانیاں تا قیامت دین کی نگہبان رہیں گی۔ماہ رمضان صبروتحمل وقربانی کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے جی 14 تھری ٹھلہ سیداں میں اپنی رہائش گاہ پر دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں کیا افطاری میں ہزاروں شخصیات وعمائدین علاقہ نے شرکت کی علامہ سید حسنین علی نقوی نے پیر سیدعنایت علی شاہ کاظمی کی زوجہ محترمہ ودیگر مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ علامہ اظہر حسین علامہ علی جواد نجفی سید باقر حسین شاہ ملک منصور احمد و دیگر بھی موجود تھے پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ پاک سیدہ کا پاکیزہ اسوہ عالم نسواں کے لیے مکمل نمونہ عمل ہے محمد و آل محمد وہ عظیم بستیاں ہیں جن کی فضیلتوں کا احاطہ کوئی انسان نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ جو بھی اہل بیت کے پاک گھرانے کی نوکری کرتے ہیں ان کی قبریں بھی روشن رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں صبر و تحمل اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جس قدر ہوسکے اسکی فیوض وبرکات سمیٹ لیں۔