راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی ،کاروں ، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تھانہ بنی کو جان محمد نے بتایا کہ کوہاٹی بازار میں میرے کمرے سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے اور چار عدد موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ کینٹ کو ریحان محبوب نے بتایا کہ صدر میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر مجھ سے 9 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوٹائون کو محمد عدیل نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے گن پوائنٹ پر لیپ ٹاپ مالیتی 80 ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو نیک نور نے بتایا کہ اقبال ٹان میں بینک میں جمع کرانے کیلئے آیا اپنی رقم کائونٹر پر گن رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد آئے اور فارم پر کرکے دیا اور میری رقم سے تین لاکھ 20 ہزار روپے چوری کرلئے تھانہ آر اے بازار کو سید عمران حیدر نے بتایا کہ میں اور محمد الیاس کلمہ چوک میں پیدل جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار لڑکے آئے اور جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے گن پوائنٹ پر ہم سے ساڑھیتین لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ دھمیال کو منور نے بتایا کہ رفاقت شہید روڈ پر دودھ والی گاڑی رکی تو دو موٹر سائیکل سوار آئے گاڑی کا شیشہ توڑا اور تین لاکھ 45 ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔