راولپنڈی (جنرل رپورٹر)لالکڑتی کے خطیب اعلیٰ علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ کھانا خود کھانا عادت لیکن کسی روزے دار کو کھلانا عبادت بن جاتاہے ، وقت افطار روزے دار کا روتا ہوا، انداز خدا کو بہت پسند آتا ہے ،حضرت علی ؓ نے افطاری کے موقع پر دروازے پر دستک دینے والے مہمان کو سارا کھانا کھلا دیا ، اور خود پانی سے روزہ افطار کر لیا،مخیر حضرات افطاری کا اہتمام کرتے ہیں ، جوروزوں کی قبولیت کا سبب بنتی ہے لیکن اس بہتر ہو کہ مخیر حضرات خود بھی روزے داروں کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کریں ۔
روزے داروں کیلئے افطاری کا اہتمام کرنیوالے خوش قسمت ہیں،اظہار بخاری
Mar 16, 2024