غزالی ایجو کیشنل ٹرسٹ یوکے کی روح رواں چودھری نصر اقبال اور انکی ٹیم کی جانب سے اولڈھم کے مقامی ہال میں فنڈ ریزنگ چئیرئٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے سہیل احمد عزیزی -ڈاکٹر طاہر شاہیر اور غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر محمود کی خصوصی شرکت کی - پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر آتاشی مصباح نورین مہمان خصوصی تھیں - دوسرے شرکت کرنے والوں میں پی ٹی آء برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل -نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ -چودھری مسرت -عرفان لاھوری توا والے -سابق مئیر بری شاہینہ ہارون-چودھری رضواننصیر -عالیہ صغیر -صابرہ ناہید چودھری -پنکی -ڈاکٹر حامد مشرقی -اقبال صدیقی -مولانا محمد اقبال - نظامت کے فرائض ٹی وی اینکر ڈاکٹر حامد خان مشرقی نے احسن طریقے سے ادا کئے -لوگوں نے فنڈ ریزنگ میں بھڑھ چڑھ کر۔ حصہ لیا -اس موقع پر سہیل احمد عزیزی نے کہا کہ غزالی ایجو کیشنل ٹرسٹ کے پراجیکٹ میں نے خود جا کر دیکھے انہوں نے دور دراز کے علاقوں میں جہاں پر پندرہ بیس گھر ہیں وہاں پر بھی ایک کمرہ لے کر بچوں کے لئے پڑھانے کا انتظام کیا -غزالی ایجو کیشنل ٹرسٹ یوکے کے روح رواں چودھری نصر اقبال کا کہنا تھا کہ تعلیم سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ پاکستان کے دیہی علاقوں میں علم کی روشنی پھیلا رہا ہے -ھم نے یہ مشن شروع کیا ہے اور انشااللہ اسے ایسے ہی جاری رکھا جائیگا -ھم آج تمام فنڈ ریزنگ چئیرئٹی ڈنر پر آنے اور اپنا حصہ ڈالنے پر سب کے شکر گزار ہیں - کمیونٹی ویلفیئر آتاشی مصباح نورین کا کہنا تھا کہ غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ جو کہ پاکستان میں 800 سے زیادہ سکول کھول چکا ہے اور دور دراز علاقوں تک لوگوں کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے -چودھری رضوان نصیر اور ڈاکٹر حامد خان نے غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ کا پاکستان میں بچوں کی تعلیم اور خاص طور پر سپیشل بچوں کے لئے تعلیمی ادارے بنانا قابل تحسین ہے اوورسیز پاکستانیوں کو اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے -بری کی سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون اور صابرہ ناہید چودھری نے غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ کو پاکستان بھر میں تعلیمی جال بچھانے پر خراج تحسین پیش کیا -کمیونٹی راہنما عالیہ صغیر اور محترمہ پنکی نے کہا کہ غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ پاکستان بھر میں لوگوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں.
غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ پاکستان کے دہیی علاقوں میں خواتین اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے تابناک مستقبل کی بنیاد رکھ کر ایک مثال قائم کر دی کے