اسلام آباد(خبرنگار)اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان مین سفیر رضا امیری مغادم نے کہا ہے کہ 15مارچ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن ہے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے انتہا پسندی، مذہبی تشدد اور اسلامو فوبیا کی تمام شکلوں کی مذمت کرتے ہوئے، قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بالخصوص اسلامی ممالک میں اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلامو فوبیابدقسمتی سے اسلام کے نام پر بعض دہشت گرد اور انتہا پسند گروہوں کی کارروائیوں سے اسلام کے چہرے کو نقصان پہنچا ہے اور دنیا میں اسلام فوبیا کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، مغربی پروپیگنڈہ اپریٹس کی طرف سے انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں کے اقدامات کو متعصبانہ طور پر اجاگر کرنے اور مبالغہ آرائی نے اسلامو فوبیا کی لہروں کو مزید بڑھا دیا ہے۔لیکن پھر بھی غزہ میں نسل کشی اور صیہونی حکومت کے مظالم کے درمیان خاموش ہیں بدقسمتی سے صہیونی اور سامراجی سازشوں کے ذریعے آزادی اظہار کے بہانے قرآن پاک کی بے حرمتی، پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی اور ڈیڑھ ارب مسلمان عوام کی مذہبی اقدار کی توہین جیسے اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔