ایس ای سی پی نے گوشوارے جمع کرانے میں دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے  کمپنیز ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں

Mar 16, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیز ریگولیشنز 2024 کے ضابطہ 50 میں ترامیم کا مسودہ عوامی تبصرے کے لیے جاری کر دیا ہے۔ مجوزہ ترمیم کا مقصد کمپنیز ریٹرن کی جعلی فائلنگ کو روکنا، کمپنی کی انتظامیہ اور ڈائریکٹر شپ میں تبدیلیوں کی رپوٹنگ کی صداقت کو یقینی بنانا اور اس قسم کے انتظامی تنازعات کو کم کرنا ہے۔ایس ای سی پی نے حال ہی میں ، کمپنی فائلنگ کے لیے صارف دوست آن لائن پورٹل eZfile،  متعاورف کروائی ہے ۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق، ان تمام کمپنیوں کے لئے انتظامیہ اور ڈائریکٹرز کی تبدیلی کے عمل کو صرف اور صرف ای زیڈ فائل کے ذریعے آن لائن ہی فائل کیا جا سکے گا۔ کمپنیوں کی طرف سے انتظامیہ میں تبدیلی کے لیے فزیکل ریٹرن کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔  

مزیدخبریں