’’ پٹواری سراپا احتجاج ‘‘ ڈیوٹیاں دینے کے با وجود حیلوں بہانوں سے، شوکاز نوٹس پر ردعمل

Mar 16, 2024

 راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر)رمضان المبارک میں نگہبان راشن ڈیوٹی سمیت دیگر بے شمار ڈیوٹیاں دینے کے با وجود پٹواریوں کو مختل حیلوں بہانوں سے تنگ کرنے ، شوکاز نوٹس ملنے اور معطل ہونے پر صوبہ بھر کے پٹواری سراپا احتجاج بن گئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اس سارے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، صوبائی صدر انجمن پٹواریان و قانونگویان پنجاب شاہد عنصر گورائیہ، ڈویژنل صدرسہیل اشرف گوندل  اور ڈویژنل سیکریٹری انفارمیشن موید الحسن اعوان پٹواری  نے بتایا کہ صوبہ بھر کے پٹواری رمضان میں تفویض کردہ نگہبان راشن ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں  پٹواری حکومت کے لیئے ایک ایسے ستون کی مانند ہے کہ جس کے بغیر حکومت کی عمارت کھڑی نہیں رہ سکتی،سیلاب،زلزلہ،الیکشن،گندم کی فراہمی،راشن تقسیم،پولیو،مردم شماری اور اس جیسی دیگر بے شمار ڈیوٹیاں ریونیو ڈیپارٹمنٹ سر انجام دیتا ہے جو کہ اس پر اضافی بوجھ ہوتا ہے،پٹواری جہاں اپنی محکمانہ ڈیوٹیاں مثلاً گرداوری،تیاری جمعبندی ہائے،عدالتی تاریخیں،آئے روز نئی نئی تعمیلات کا کام بھی کرتا ہے وہاں یہ اضافی ڈیوٹیاں بھی اس سے لی جاتی ہیں کہ جن کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جاتا،راشن پروگرام کے سلسلہ میں ہر پٹواری اپنے محدود وسائل میں روزانہ چار پانچ ہزار روپے کرایہ کہ مد میں ادا کر کے رات گئے تک راشن تقسیم کر رہے ہیں مگر افسوس افسران بالا کی طرف سے حوصلہ افزائی کی بجائے ان کو شو کاز نوٹس اور معطل جیسے معاملات سے پریشان کیا جا رہا ہے،اگر پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کو پولیس سیکورٹی فراہم کی جا سکتی ہے تو پٹواریان کو کیوں نہیں،ہم احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹواریان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہو ئے ان کو تحفظ کا احساس دلایا جائے تا کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں،اس سے پہلے کہ ایسے واقعات کی وجہ سے پٹواریان اپنی ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیں یا ہڑتال پر چلے جائیں، وزیر اعلی پنجاب، احکام بالا اور افسران کو اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔

مزیدخبریں